Post Main Ad Panel
Read in English سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت: نمازِ جمعہ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی الرٹ

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت: نمازِ جمعہ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی الرٹ

25 ویوز

فیصل آباد: 23 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) تنویر حسین کی ہدایت پر فیصل آباد بھر میں نمازِ جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اور سخت انتظامات کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کی گئی۔ سی پی او کے مطابق ضلع کی 530 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے 1800 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور کیے گئے۔ اہم عبادت گاہوں کے اطراف پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ حساس مقامات پر سخت چیکنگ اور مشکوک افراد پر نظر رکھی گئی۔ نمازِ جمعہ کے دوران ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے مسلسل پٹرولنگ کی اور مختلف ناکہ بندی پوائنٹس پر بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ سی پی او تنویر حسین نے واضح کیا کہ شہر میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Post Bottom Ad Panel