فیصل آباد
چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی کی شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی کی عیادت
9
ویوز
فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی مدظلہ العالی نے ممتاز دینی شخصیت اور شیخ الحدیث و التفسیر حضرت مولانا یوسف فاروقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی عیادت کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران مولانا زاہد محمود قاسمی نے حضرت مولانا یوسف فاروقی کی مزاج پرسی کی، ان کی جلد اور کامل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے لیے دعا فرمائی۔
مولانا زاہد محمود قاسمی اور کونسل کے دیگر ذمہ داران نے تمام علماء، تلامذہ اور احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ حضرت مولانا یوسف فاروقی کی کامل، عاجلہ اور مستمرہ شفایابی کے لیے بالخصوص دعاؤں کا اہتمام کریں۔