فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور جان لیوا خونی کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف اقدام کرتے ہوئے تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی اور ڈور فروخت کرنے میں ملوث ملزمان احمد حسن، شہزاد اور منیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے کثیر تعداد میں ممنوعہ پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں۔ ملزمان کے خلاف پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک اور جان لیوا کھیل سے دور رکھیں، جبکہ یہ واضح کیا ہے کہ کائٹ فلائنگ کی قانون شکنی پر کسی ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔