Post Main Ad Panel
Read in English "ستھرا پنجاب" پروگرام، اے سی ارم شہزادی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ

"ستھرا پنجاب" پروگرام، اے سی ارم شہزادی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ

25 ویوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: 26 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): حکومتِ پنجاب کے بالخصوص "ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کا سلسلہ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ سرپرستی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے فیلڈ کا دورہ کر کے نچلی سطح پر صفائی کے اقدامات کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے یونین کونسل مل فتیانہ، محمد شاہ بنگلہ اور عثمانیہ کالونی کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں، گلی محلوں اور نالیوں کی صفائی کی مجموعی صورتحال کا بچشمِ خود جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران تمام بیٹ ورکرز موقع پر اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر پائے گئے، جبکہ علاقہ مکینوں اور شہریوں نے بھی انتظامیہ کے صفائی اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے متعلقہ عملے اور سپروائزرز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے موجودہ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے بیٹ ورکرز کی سو فیصد حاضری، مستعدی اور کارکردگی کو یقینی بنانے کی تاکید کی تاکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel