Post Main Ad Panel
Read in English جنڈوالی روڈ پر نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے 66 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد لطیف جاں بحق

جنڈوالی روڈ پر نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے 66 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد لطیف جاں بحق

10 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) کھڑیاں والا کے علاقے جنڈوالی روڈ پر صداقت مل کے قریب نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے 66 سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 66 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد لطیف ولد محمد شریف (سکنہ 41 رب روڑی والا) شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

ریسکیو حکام نے ضروری ابتدائی کارروائی کے بعد متوفی محمد لطیف کی میت کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس تھانہ کھڑیاں والا / جھمرہ کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش اور حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post Bottom Ad Panel