فیصل آباد: 25 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): مکوآنہ بائی پاس روڈ پر یو ای ٹی کیمپس کھڑایانوالہ کے قریب موٹر سائیکل اور مزدہ ٹرک کے درمیان المناک ٹریفک حادثے میں 60 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے محض 4 منٹ کی ریکارڈ مدت میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار مزدہ ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 60 سالہ محمد انور ولد محمد نذیر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تمام ضروری قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد جاں بحق شخص کی میت کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔