Post Main Ad Panel
Read in English آرٹس کونسل میں 5 روزہ سالانہ خطاطی نمائش اختتام پذیر، بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم

آرٹس کونسل میں 5 روزہ سالانہ خطاطی نمائش اختتام پذیر، بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم

26 ویوز

فیصل آباد — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد آرٹس کونسل اور نقش آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے انعقاد پذیر 21 ویں سالانہ 5 روزہ خطاطی نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نمائش میں نقش آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے 200 سے زائد فنکاروں نے قرآنی آیات اور نعتیہ کلام پر مبنی اپنے خوبصورت خطاطی کے فن پارے پیش کیے، جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ نمائش کے دوران فیصل آباد کے مختلف سکولوں کے 150 سے زائد طلباء و طالبات کے درمیان خطاطی کا مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں بچوں نے اپنے فن کے ذریعے عشقِ رسول ﷺ کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل عمران رضا نے مقابلے کے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد نئی نسل میں اسلامی فنِ خطاطی سے محبت پیدا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زہرہ بتول، اسد حیات، فنکاروں، اساتذہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Post Bottom Ad Panel