Post Main Ad Panel
Read in English گرین الیکٹرک بس کے عملے پر تشدد اور ڈیوائس چھیننے والے 3 ملزمان گرفتار

گرین الیکٹرک بس کے عملے پر تشدد اور ڈیوائس چھیننے والے 3 ملزمان گرفتار

18 ویوز

فیصل آباد: 7 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں گرین الیکٹرک بس کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے، وردی پھاڑنے اور ڈیوائس چھیننے میں ملوث 3 ملزمان کو تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کاشان، ارسلان اور افتخار نے کرائے کے تنازع پر گرین الیکٹرک بس کے آر او (RO) حمزہ افتخار اور ناصر علی پر تشدد کیا، ان کی سرکاری وردی پھاڑ دی اور بس کی ای ٹکٹنگ ڈیوائس بھی چھین لی تھی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی امتیاز علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر کے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ شہریوں اور سرکاری عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون شکنوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel