Post Main Ad Panel
Read in English آسٹریلیا سے فیصل آباد پہنچنے والا خطرناک مطلوب ملزم گرفتار

آسٹریلیا سے فیصل آباد پہنچنے والا خطرناک مطلوب ملزم گرفتار

27 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کے ریڈ نوٹس پر مطلوب ایک مسافر کو آسٹریلیا سے دبئی کے راستے پہنچنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافر محمد محبوب امیگریشن کلیئرنس کے دوران دھر لیا گیا، جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزم کا نام انٹرپول ریڈ نوٹس (Interpol Red Notice) اور پروویژنل نیشنل اائیڈنٹیفیکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم تھانہ سٹی سرگودھا میں درج مقدمہ نمبر 50 میں سرگودھا پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد منتقل کیا، جہاں سے 4 نومبر کی رات 2 بج کر 45 منٹ پر اسے متعلقہ پولیس ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel