فیصل آباد
بھوانہ میں افسوسناک واقعہ: اغوا ہونے والے 12 سالہ معصوم محمد علی کی لاش سیم نالے سے برآمد
49
ویوز
بھوانہ / فیصل آباد: 23 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — نلکا اڈہ سٹاپ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 12 سالہ معصوم بچے محمد علی کی لاش پیسنرہ روڈ کے قریب سیم نالے سے مل گئی ہے، جس پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا 12 سالہ محمد علی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا، جسے نامعلوم ظالموں نے بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد لاش پیسنرہ روڈ پر ایک گراؤنڈ کے قریب واقع سیم میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تمام زاوئیوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سفاک ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ معصوم بچے کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔