Post Main Ad Panel
Read in English ستھرا پنجاب پروگرام: صفائی میں غفلت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے حکم پر سینٹری سپروائزر رحمان الیاس ملازمت سے برطرف

ستھرا پنجاب پروگرام: صفائی میں غفلت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے حکم پر سینٹری سپروائزر رحمان الیاس ملازمت سے برطرف

33 ویوز

فیصل آباد/جڑانوالہ: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے یونین کونسل نمبر 33 (اے آر سی) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران علاقے میں صفائی کے شدید ناقص انتظامات اور عملے کی جانب سے فرائض میں لاپرواہی کا سخت نوٹس لیا گیا۔

قبل ازیں متعدد بار تحریری و شفاہی وارننگز دیے جانے کے باوجود صفائی کی صورتحال میں بہتری نہ لانے اور فرائض میں مسلسل عدم دلچسپی پر مجاز اتھارٹی کی منظوری سے سینٹری سپروائزر یونین کونسل 33 رحمان الیاس کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے واضح کیا کہ "ستھرا پنجاب" مشن میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق ایکشن جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel