Post Main Ad Panel
Read in English 27 اکتوبر یومِ سیاہِ کشمیر: فیصل آباد میں کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلع کونسل سے چوک گھنٹہ گھر تک واک

27 اکتوبر یومِ سیاہِ کشمیر: فیصل آباد میں کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلع کونسل سے چوک گھنٹہ گھر تک واک

45 ویوز
    • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کی قیادت: عادل عمر سمیت ضلع کے اعلٰی افسران اور سکول کے طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت

    • حقِ خودارادیت کی حمایت: بھارتی غیر قانونی تسلط کی شدید مذمت، مقبوضہ وادی کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

    • عالمی برادری سے مطالبہ: خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ناگزیر، عادل عمر

     

    فیصل آباد: 27 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کامل اظہارِ یکجہتی اور بھارتی غیر قانونی تسلط کے خلاف فیصل آباد میں ضلع کونسل سے چوک گھنٹہ گھر تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) عادل عمر نے کی۔

    ریلی میں چیف آفیسر ایجوکیشن راؤ عبدالکریم، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ایم ڈی ستھرا پنجاب عمران شمس، ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عادل عمر نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی افواج نے غاصبانہ قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور لازوال قربانیاں ان کے اٹل عزم و حوصلے کی عکاس ہیں۔

    عادل عمر نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی خطے میں پائیدار امن و استحکام کا ضامن ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائیں اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا موثر اور کلیدی کردار ادا کریں

Post Bottom Ad Panel