ستارہ گروپ انکوائری کیس: وزیراعظم آفس کا بڑا اقدام، 3 رکنی اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — وزیراعظم آفس نے ستارہ گروپ آف کمپنیز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری، درج مقدمے (مقدمہ نمبر 35/2026) اور گرفتاریوں سمیت ایف آئی اے و نیب کی متوازی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری شاہد خان کو اس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا کنوینر اور چیئرمین نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی مشتاق احمد سکھیرا کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حساس ادارے (آئی ایس آئی) کا نمائندہ اس کمیٹی کا رکن ہوگا۔ یہ کمیٹی ستارہ گروپ کے خلاف انکوائری کے آغاز، اس کے طریقۂ کار، قانونی جواز اور کیس کو نیب کے سپرد کرنے جیسے تمام اہم و قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی اور 10 روز کے اندر اپنی جامع رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو پیش کرے گی۔