Post Main Ad Panel
Read in English علامہ مولانا محمد یوسف فاروقی غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان میں سپردِ خاک

علامہ مولانا محمد یوسف فاروقی غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان میں سپردِ خاک

6 ویوز

فیصل آباد: 11 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) جامعہ قاسمیہ فیصل آباد کے شیخ التفسیر والحدیث اور مرکزی جامع مسجد گول کے نائب خطیب و امام، استاذ العلماء حضرت مولانا محمد یوسف فاروقی رحمہ اللہ تعالیٰ کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت مولانا محمد یوسف فاروقی رحمہ اللہ تعالیٰ کے وصال پر ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام، دینی جماعتوں کے ذمہ داران، تلامذہ اور عقیدت مندوں نے شرکت کر کے مرحوم سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ نمازِ جنازہ کی امامت چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی مدظلہ العالی نے فرمائی، جس کے بعد مرحوم کو غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

علماء کرام اور دینی حلقوں نے حضرت مولانا محمد یوسف فاروقی رحمہ اللہ کی دینی، علمی اور تدریسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

Post Bottom Ad Panel