Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 1440 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 1440 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

4 ویوز

تاندلیانوالہ/فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1440 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم بلوچ اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے میں گشت پر تھے کہ چک نمبر 396 گ ب کے قریب مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ملزم عمران ولد غلام عباس (سکنہ 396 گ ب) کے قبضے سے 1440 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق برآمد شدہ چرس سے 72 گرام نمونہ حاصل کر کے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) بھجوا دیا گیا ہے جبکہ باقی چرس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997ء کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Post Bottom Ad Panel