Post Main Ad Panel
Read in English کرپشن اور اختیار کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی: آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک کا اعلان

کرپشن اور اختیار کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی: آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک کا اعلان

2 ویوز

فیصل آباد: 10 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکماتی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد نے ریجنل پولیس آفس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے وفد سے "میٹ دی پریس" سیشن کے دوران گفتگو کی۔ وفد میں سابق صدر پریس کلب شاہد علی، خادم گل، حسام احمد، صغیر سانول، طاہر شکیل، مقبول لودھی، شائستہ شیخ، حافظ عابد اور رانا عتیق شامل تھے۔ نشست کے دوران صحافیوں نے پولیس گشت، تھانوں میں ایس ایچ اوز کی موجودگی، خواتین و بچوں کے تحفظ اور عوام الناس کے مسائل کے حل سے متعلق امور اٹھائے، جن پر آر پی او نے مثبت تجاویز کو سراہتے ہوئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

آر پی او انعام الرحمن ملک نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ بے گناہ شہریوں کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کے اندراج کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین، بچوں اور معاشی و سماجی طور پر کمزور طبقات کا تحفظ، موثر گشت، ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس اور ایف آئی آر کا بروقت اندراج ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Post Bottom Ad Panel