Post Main Ad Panel
Read in English شہر کی 4 اہم شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل، شہریوں کا سفری مسئلہ حل

شہر کی 4 اہم شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل، شہریوں کا سفری مسئلہ حل

25 ویوز

فیصل آباد: 25 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد کی 4 اہم شاہراہوں کی ریکارڈ وقت میں مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے شہریوں اور طالبات کو درپیش دیرینہ سفری مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا کہ جی سی ویمن یونیورسٹی سے سوساں روڈ، جڑانوالہ روڈ (کوہ نور چوک تا جی سی ویمن یونیورسٹی)، ملت روڈ اور 279 روڈ پر سیور پائپ لائنز بچھا کر معیاری کارپٹنگ اور مرمت کا کام مکمل کرایا گیا ہے۔ یہ تمام منصوبے واسا اور محکمہ ہائی ویز نے مقررہ ٹائم فریم کے اندر مکمل کیے ہیں۔

کمشنر فیصل آباد نے مزید بتایا کہ جڑانوالہ روڈ پر میٹرو بس پراجیکٹ کے پیش نظر شہریوں کو متبادل ہموار راستے فراہم کرنا ترجیح تھی، جبکہ پچھلے دو سال سے تعطل کا شکار ملت روڈ کی کارپٹنگ اور 279 روڈ کا پیچ ورک بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ڈپٹی ایم ڈی انجینئرنگ شعیب ضیا کے ہمراہ ملت روڈ سائٹ کا دورہ کیا اور بروقت کام کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبات، فیکلٹی اور عام شہریوں نے معیاری و تیز رفتار بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا۔

Post Bottom Ad Panel