فیصل آباد
پنجاب ہائی وے پٹرول رجانہ روڈ کا ایکشن: ای پولیس ایپ کی مدد سے بی کیٹیگری کا اشتہاری مجرم گرفتار
54
ویوز
فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ رجانہ سمندری روڈ نے ای پولیس ایپ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کو مطلوب بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی انچارج کامران ارشد (9374) نے ٹیم کے ہمراہ رجانہ سمندری روڈ پر دورانِ چیکنگ ای پولیس ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کے شناختی و کوائف کی جانچ پڑتال کی، جس کے نتیجے میں تھانہ راوت راولپنڈی کے مقدمہ نمبر 1923/25 بجرم 489 میں مطلوب ب کیٹیگری کا اشتہاری مجرم ناصر اقبال ولد غلام رسول (سکنہ ساواں کیمپ اسلام آباد) گرفتار کر لیا گیا۔
پی ایچ پی ٹیم نے گرفتار اشتہاری مجرم ناصر اقبال کو مزید قانونی کارروائی اور متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کے لیے محرر تھانہ رجانہ (ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ) کی تحویل میں دے دیا ہے۔