Post Main Ad Panel
Read in English خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے آیا اشتہاری ملزم پولیس کے شکنجے میں آ گیا

خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے آیا اشتہاری ملزم پولیس کے شکنجے میں آ گیا

16 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس خدمت مرکز فیصل آباد میں کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے آنے والا اشتہاری ملزم آن لائن ریکارڈ چیکنگ کے دوران پولیس کے شکنجے میں آ گیا۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق رومی نامی شہری کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے پولیس خدمت مرکز آیا تھا۔ عملے کی جانب سے جب اس کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا گیا تو ملزم تھانہ سرگودھا روڈ میں درج بوگس چیک کے ایک مقدمے میں اشتہاری پایا گیا۔ صورتحال کا ادراک ہوتے ہی انچارج خدمت مرکز اے ایس آئی سید منیب گیلانی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو حراست میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نگرانی کے باعث جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، شہر میں قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel