فیصل آباد: 4 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکانوں پر چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔
تھانہ سمن آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ارسلان اور طلحہ نے علی رضا نامی شہری کی دکان سے نقدی، موبائل فون اسیسریز اور یو پی ایس (UPS) چوری کیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ سمن آباد محمد شاہد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ یو پی ایس برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔