Post Main Ad Panel
Read in English ڈکیتی کی من گھڑت کہانی بنا کر 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

ڈکیتی کی من گھڑت کہانی بنا کر 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

21 ویوز

فیصل آباد: 4 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی من گھڑت اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق ملزم صہیب نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ 3 نامعلوم ملزمان نے اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر معاملے کی تصدیق کی تو پتہ چلا کہ ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ ملزم بوگس اور جھوٹی قانونی کارروائی کروانا چاہتا تھا۔

پولیس نے 15 سروس کے غلط استعمال اور جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم صہیب کو موقع سے گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ 15 ایمرجنسی سروس کا غلط استعمال کرنے والے اور پولیس کو گمراہ کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel