Post Main Ad Panel
Read in English حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت: جامعہ عثمانیہ میں پاکستان علماء کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت: جامعہ عثمانیہ میں پاکستان علماء کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

22 ویوز

فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کی جانے والی جارحیت کے خلاف پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ طاہر الحسن کی قیادت میں مرکز جامعہ عثمانیہ میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ اور مذمتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علماء، مشائخ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ طاہر الحسن نے حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کا دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے علماء اور عوام سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور ارضِ مقدس و تحفظ حرمین شریفین کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثی باغیوں کی اس مسلسل جارحیت کا فوری اور سخت نوٹس لیں۔

Post Bottom Ad Panel