Post Main Ad Panel
Read in English وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے تحت باغ جناح میں پاکستان کا پہلا "ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ" شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے تحت باغ جناح میں پاکستان کا پہلا "ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ" شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

22 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے تحت باغ جناح فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ’’ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ‘‘ شہریوں کے لیے باقاعدہ کھول دیا گیا ہے، جہاں میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کی زد میں آنے والے 30 سے 60 سال پرانے 166 درخت کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیے گئے ہیں۔

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ کا دورہ کیا اور ری پلانٹ کیے گئے درختوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انچارج ویمن کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنرز قیصر عباس رند، تنویر مرتضیٰ، افضل تارڑ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان ارشاد، دیگر افسران کے علاوہ ’’سیو دی پلانٹ‘‘ تنظیم کے ارکان اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔

کمشنر فیصل آباد نے اہلیانِ فیصل آباد کو ملک کے پہلے ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ باغ جناح کے علاوہ کلیم شہید پارک اور اقبال پارک (دھوبی گھاٹ) گراؤنڈ میں بھی ایسے آرچرڈ قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں بالترتیب 59 اور 127 درخت ری پلانٹ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس روٹس کی زد میں آنے والے مجموعی طور پر 795 درختوں میں سے تینوں آرچرڈز میں اب تک 352 درخت منتقل کیے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے۔

کمشنر نے ہارٹیکلچر ایجنسی اور متعلقہ تنظیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہریوں کو فیملیز کے ہمراہ آرچرڈز کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور درختوں کی حفاظت دراصل ہماری نسلوں اور ثقافت کی حفاظت ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel