Post Main Ad Panel
Read in English صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضلع بھر میں 100 سے زائد "سچا کنڈے" نصب

صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضلع بھر میں 100 سے زائد "سچا کنڈے" نصب

23 ویوز

فیصل آباد: 12 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور درست اوزان و پیمائش کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں 100 سے زائد "سچا کنڈے" نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ مارکیٹوں میں مؤثر انسپکشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی او) انڈسٹریز محمد عرفان اور ان کی ٹیموں نے شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں، دکانوں، بیکریوں اور پیٹرول پمپس کا دورہ کر کے وزن اور پیمائش کے آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران غیر معیاری پیمائش، ناقص آلات کے استعمال اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز محمد عرفان نے دکانداروں اور کاروباری حضرات کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے صرف منظور شدہ اور درست وزن و پیمائش کے آلات استعمال کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انسپکشن کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel