Post Main Ad Panel
Read in English پٹرولنگ پولیس چنیوٹ کی بڑی کارروائی: غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم موقع پر گرفتار

پٹرولنگ پولیس چنیوٹ کی بڑی کارروائی: غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم موقع پر گرفتار

30 ویوز

چنیوٹ / فیصل آباد: 27 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — پٹرولنگ پولیس چنیوٹ نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پٹرولنگ پوسٹ چک بہادر کے انچارج اے ایس آئی ڈاکٹر تنویر الاسلام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ ایک مشکوک شخص محمد شکیل احمد کو روکا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل، میگزین اور 2 عدد زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

پٹرولنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ چناب نگر کے حوالے کر دیا، جہاں ملزم محمد شکیل احمد کے خلاف مقدمہ نمبر 775/26 بجرم 13-2(a) پنجاب آرمز (ترمیمی) ایکٹ 2015 کے تحت قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel