Post Main Ad Panel
Read in English رکھالہ روڈ پر کیری بولان میں ناگہانی آتشزدگی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع

رکھالہ روڈ پر کیری بولان میں ناگہانی آتشزدگی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع

32 ویوز

مری: 25 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): مری کے علاقے رکھالہ روڈ پر بڑوہا چوک کے قریب کیری بولان گاڑی میں ناگہانی آگ لگنے سے متعدد افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی قریبی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت گاڑی میں متعدد مسافر سوار تھے۔

امدادی کارروائیوں میں معاونت اور تیز تر رسپانس کے لیے اضافی ایمبولینسز کو بھی موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ قریب واقع تمام ہسپتالوں کے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین اور زخمیوں کو بلا تاخیر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں گاڑی میں سوار بعض افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم جانی نقصان کی حتمی تعداد اور آتشزدگی کی بنیادی وجوہات سے متعلق باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امدادی اور سیکیورٹی کارروائیاں جاری ہیں۔

Post Bottom Ad Panel