ایم پی اے رانا احمد شہریار نے جدید جراحی و تشخیصی سہولیات کا افتتاح کیا؛ لائیوسٹاک سیکٹر میں اہم پیش رفت
فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے بیت المال و سماجی بہبود پنجاب رانا احمد شہریار نے ایڈوانس ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں جدید آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم کا افتتاح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی خصوصی کاوشوں سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم کردہ یہ جدید سہولیات مویشی پال حضرات کو معیاری ویٹرنری خدمات کی فراہمی میں اہم پیش رفت ہیں۔ افتتاح کے موقع پر رانا احمد شہریار نے کہا کہ حکومت پنجاب کے فلاحی وژن کے تحت جانوروں کی صحت، تحفظ اور جدید تشخیصی و جراحی سہولیات کی فراہمی کو اولیت دی جا رہی ہے تاکہ مویشی پال ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہی بہترین علاج حاصل کر سکیں۔
افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سہیل احمد انجم سمیت محکمہ لائیوسٹاک کے افسران، ویٹرنری ڈاکٹرز اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔