معصوم بچہ خون آلود ہاتھ اور ٹوٹے دانت دکھا کر رحم کی بھیک مانگتا رہا، سنگدل ماں کا بہیمانہ تشدد
صادق آباد: (22 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) صادق آباد کی عوامی کالونی میں 4 سالہ معصوم بچے سبحان پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی انتہائی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ وائرل ہونے والی دردناک ویڈیو میں معصوم بچہ اپنا خون، خون آلود ہاتھ اور منہ کھول کر ٹوٹے ہوئے دانت دکھا کر رحم کی التجا کرتا رہا، لیکن سنگدل ماں نیلم کا دل نہ پگھلا اور وہ اسے بے دردی سے پیٹتی رہی۔
محلہ داروں اور مقامی ذرائع کے مطابق ملزمہ نے اپنے سابق شوہر سے بچہ حاصل کر کے اپنے پاس رکھا ہوا تھا اور وہ اسے اپنی والدہ کے سپرد کر کے دوسری شادی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، جس کے دوران اس نے معصوم بچے پر یہ بیہمانہ تشدد کیا۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے اور مناظر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد شدید عوامی ردِعمل اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں اور حقوقِ اطفال کے لیے کام کرنے والی تنظائم نے آئی جی پنجاب، چائلڈ پروٹیکشن & ویلفیئر بیورو اور مقامی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ظالم عورت کو فوری گرفتار کر کے بچے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اسے سخت ترین قانونی سزا دی جائے۔