Post Main Ad Panel
Read in English ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن: 30 ہزار روپے رشوت لیتا تھانہ بھسی کا اے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن: 30 ہزار روپے رشوت لیتا تھانہ بھسی کا اے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار

14 ویوز

فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں تھانہ بھسی کے اے ایس آئی صفدر علی کو ٹریپ ریڈ کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی صفدر علی نے مدعیہ کشور بی بی سے مقدمہ درج کرنے کے عوض 30 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سرفراز وڑائچ کی سربراہی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ ٹریپ ریڈ کر کے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن نے گرفتار اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ نمبر 16/26 بجرم دفعہ 161 پی پی سی اور 5/2/47 پی سی اے کے تحت درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرنے والوں اور رشوت ستانی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel