Post Main Ad Panel
Read in English کوہ نور پلازہ: سیلز گرل پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم حامد ایک گھنٹے میں گرفتار

کوہ نور پلازہ: سیلز گرل پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم حامد ایک گھنٹے میں گرفتار

6 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) مدینہ ٹاؤن کے معروف تجارتی علاقے کوہ نور پلازہ میں لیڈیز گارمنٹس شاپ کی سیلز گرل پر وحشیانہ تشدد کرنے والے ملزم حامد کو پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حامد کو کوہ نور پلازہ میں واقع لیڈیز گارمنٹس شاپ پر سیلز گرل مبرا نے صرف خواتین کے داخلے کی پالیسی سے آگاہ کیا، جس پر مشتعل ہو کر ملزم نے سیلز گرل پر تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

احکامات پر عمل کرتے ہوئے سب انسپکٹر زبیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ملزم حامد کو ایک گھنٹے کی قلیل مدت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین پر تشدد اور ہراسانی کا عنصر ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel