Post Main Ad Panel
Read in English اے سی کمالیہ کا سپیشل ایجوکیشن اور پیف پرائمری سکول موضع ممبر کا دورہ، تعلیمی معیار و سہولیات کا جائزہ

اے سی کمالیہ کا سپیشل ایجوکیشن اور پیف پرائمری سکول موضع ممبر کا دورہ، تعلیمی معیار و سہولیات کا جائزہ

23 ویوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: 26 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی خصوصی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات اور معیارِ تعلیم کی مسلسل نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے سپیشل ایجوکیشن سکول اور پیف  پرائمری سکول موضع ممبر کا سرپرائز دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سکول کے دورے کے دوران خصوصی طلبہ سے ملاقات کی، ان سے گفتگو کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کو واش رومز اور ہائیجین کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام طلبہ کو ان کی دہلیز پر بہتر، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Post Bottom Ad Panel