Post Main Ad Panel
Read in English سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، خاتون سمیت 5 منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد آئس برآمد

سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، خاتون سمیت 5 منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد آئس برآمد

4 ویوز

فیصل آباد/جڑانوالہ: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو سے زائد آئس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ مظفر علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زینب، اویس، طاہر اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو سے زائد آئس اور 20 لیٹر دیسی شراب تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے عناصر کے لیے فیصل آباد میں کوئی جگہ نہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel