Post Main Ad Panel
Read in English شادی کی تقریب میں لاؤڈ اسپیکر پر شور شرابہ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، تھانہ ستیانہ پولیس کی کارروائی

شادی کی تقریب میں لاؤڈ اسپیکر پر شور شرابہ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، تھانہ ستیانہ پولیس کی کارروائی

51 ویوز

فیصل آباد: 26 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال کر کے اونچی آواز میں میوزک چلانے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا تاخیر کارروائی کی۔ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر 5 ملزمان دانش، ریان، عثمان، محمد سہیل اور حبیب کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شادی کی تقریب کے دوران انتہائی اونچی آواز میں لاؤڈ اسپیکر اور میوزک چلا کر علاقہ مکینوں کے لیے شدید پریشانی اور شور شرابے کا باعث بن رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق پیش رفت شروع کر دی ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے واقعے پر اپنے ردِعمل میں واضح کیا کہ قانون شکنی، لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور عوام الناس کے سکون میں خلل ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel