Post Main Ad Panel
Read in English ایف آئی اے فیصل آباد کی بڑی کارروائی، جعلی بیوٹی سوپ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

ایف آئی اے فیصل آباد کی بڑی کارروائی، جعلی بیوٹی سوپ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

20 ویوز

فیصل آباد: 31 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد ثاقب سلطان کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد سرکل ہاشم رضا کی زیرِ نگرانی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی مصنوعات کی تیاری اور کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی بیوٹی سوپ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر شبانہ منیر نے اپنی ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں معروف برانڈ "LEXONA" سے مشابہ جعلی پروڈکٹس کی تیاری جاری تھی۔ چھاپے کے دوران 33 ہزار 600 مبینہ جعلی صابن کی ٹکڑیاں اور پیکنگ مٹیریل کے 15 بڑے رولز برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔ ایف آئی اے نے موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کاپی رائٹ آرڈیننس 1962 (Copyright Ordinance 1962) کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان انسپکٹر فریال خان کے مطابق جعلی مصنوعات کی تیاری اور ان کی بازار میں سپلائی و ترسیل کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے اعادہ کیا کہ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی، برانڈز کی جعل سازی اور عوام الناس کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

Post Bottom Ad Panel