Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ گلبرگ کے علاقے میں 'ستھرا پنجاب' ایجنسی کے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق

تھانہ گلبرگ کے علاقے میں 'ستھرا پنجاب' ایجنسی کے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق

34 ویوز

فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ گلبرگ کے علاقے نڑوالا روڈ پر 'ستھرا پنجاب' ایجنسی کے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 16 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس سے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق، غلام محمد آباد کا رہائشی 16 سالہ بلال حسین ولد مزمل حسین نڑوالا روڈ پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے اسے بے دردی سے کچل دیا، جس کے نتیجے میں بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ستھرا پنجاب ایجنسی کے ڈمپرز سے روڈ ایکسیڈنٹ کا یہ دوسرا المناک واقعہ ہے۔ اس سے قبل ستیانہ روڈ پر بھی ڈمپر کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا تھا، جس کے ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔

شہریوں اور متاثرہ خاندانوں نے اعلیٰ حکام، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ تیز رفتار اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی جائے تاکہ سڑکوں پر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

Post Bottom Ad Panel