Post Main Ad Panel
Read in English سی بی ڈی میں خطرناک کار ڈرفٹنگ کرنے پر معروف ٹک ٹاکر نور بٹ گرفتار

سی بی ڈی میں خطرناک کار ڈرفٹنگ کرنے پر معروف ٹک ٹاکر نور بٹ گرفتار

7 ویوز

لاہور: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) لاہور کے تجارتی علاقے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) میں تیز رفتاری اور خطرناک کار ڈرفٹنگ کرنے پر ٹریفک پولیس نے معروف خاتون ٹک ٹاکر نور بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیفنس کی رہائشی ٹک ٹاکر نور بٹ سی بی ڈی کے علاقے میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹس اور ڈرفٹنگ کر رہی تھیں۔ ٹریفک وارڈنز نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ڈرائیور کو کلمہ چوک کے قریب سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نور بٹ کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں سینیئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کے بیان پر قانونی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel