Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد خانوآنہ بائی پاس حادثہ: بس میں سوار ہوتے ہوئے گر کر 17 سالہ طالب علم جاں بحق

فیصل آباد خانوآنہ بائی پاس حادثہ: بس میں سوار ہوتے ہوئے گر کر 17 سالہ طالب علم جاں بحق

42 ویوز

فیصل آباد: 23 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ستیانہ روڈ پر نیو خانوآنہ بائی پاس چوک کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں بس پر سوار ہوتے ہوئے نیچے گر کر 17 سالہ طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ پنجاب کالج کا 17 سالہ طالب علم ایان ولد امام دین (سکنہ 71 جی بی) بس میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گر کر اسی بس کے ٹائروں تلے آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور جاں بحق طالب علم کی میت کو ضروری پولیس کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel