Post Main Ad Panel
Read in English تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، شہر بھر میں آپریشنز تیز کرنے کی ہدایات

تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، شہر بھر میں آپریشنز تیز کرنے کی ہدایات

25 ویوز

فیصل آباد: 16 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): شہر کے بازاروں، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور پیدل چلنے والوں کے راستوں کی بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم فیصلے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیے گئے۔

اجلاس میں شہر بھر سے غیر قانونی تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کریں۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام دکاندار اور تجارتی حلقے اپنی مدد آپ کے تحت تمام غیر قانونی رکاوٹیں اور تجاوزات فوری طور پر ختم کر دیں، بصورتِ دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی گزرگاہوں کی بحالی اور شہریوں کو نقل و حرکت میں ریلیف فراہم کرنے کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel