فیصل آباد
ڈی سی آفس فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد نعمان نے پبلک ڈیلنگ اوقات میں شہریوں کے مسائل سنے
28
ویوز
فیصل آباد: 23 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان نے اپنے دفتر میں مقررہ پبلک ڈیلنگ اوقات کے دوران آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بالمشافہ سنے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد نعمان نے شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی مختلف درخواستوں اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو قانون کے مطابق فوری اور موثر حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔