Post Main Ad Panel
Read in English شہری سہولیات کی بہتری اور بیوٹیفکیشن کے لیے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

شہری سہولیات کی بہتری اور بیوٹیفکیشن کے لیے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

24 ویوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ 21 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں شہری سہولیات کی فراہمی اور شہروں کی تزئین و آرائش کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ڈاکٹر طارق عثمان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز اور "ستھرا پنجاب" کے ضلعی و تحصیل منیجرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق عثمان نے میونسپل سروسز کی بہتری، صفائی اور شہری علاقوں کی خوبصورتی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران فیصلوں کی روشنی میں جھنگ، ٹوبہ اور رجانہ روڈ پر میونسپل کمیٹی کی حدود میں موجود سرکاری دیواروں کو خوبصورت آرٹ ورک سے مزین کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے تمام متعلقہ محکمے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائینگے۔ سڑکوں کی خوبصورتی اور ماحول دوست ماحول کے لیے کھلی جگہوں پر نئی گرین بیلٹس اور شجرکاری کی جائے گی، جبکہ جھنگ ٹوبہ روڈ پر رات کے وقت شہریوں کی آسان رفت و آمد کے لیے سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں بیوٹیفکیشن اور گرین بیلٹس کے قیام کے لیے فوری قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹیوں کی آمدن میں اضافے کے لیے اپنے ذرائع سے وسائل پیدا کرنے کی مختلف اسکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل ادارے اپنی آمدن بڑھانے اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کے لیے جامع اور موثر منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ بیوٹیفکیشن، شجرکاری اور میونسپل سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی ربط اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔

Post Bottom Ad Panel