Post Main Ad Panel
Read in English سی پی او کھلی کچہری: سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کیے

سی پی او کھلی کچہری: سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کیے

6 ویوز

فیصل آباد: 12 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے سائلین کی شکایات اور مسائل پر مبنی درخواستیں سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران سی پی او تنویر حسین نے شہریوں کے مسائل فرداً فرداً سنے اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر تھانوں کی سطح پر بھی کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Post Bottom Ad Panel