Post Main Ad Panel
Read in English غیر قانونی آتش بازی کا کاروبار اور سامان تیار کرنے پر 3 مقامات سیل، ایک مالک کے خلاف مقدمہ درج

غیر قانونی آتش بازی کا کاروبار اور سامان تیار کرنے پر 3 مقامات سیل، ایک مالک کے خلاف مقدمہ درج

16 ویوز

فیصل آباد: 25 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیرِ نگرانی محکمہ سول ڈیفنس کی انفورسمنٹ ٹیم نے غير قانونی طور پر آتش بازی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی مائی مستانی روڈ، چک نمبر 229 رب، مکوآنہ فیصل آباد میں عمل میں لائی گئی۔ محکمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر محمد الطاف نے ٹیم کے ہمراہ 3 مختلف مقامات پر چھاپہ مارا جہاں بغیر قانونی لائسنس کے آتش بازی کا غیر قانونی کاروبار اور آتش گیر مواد تیار کیا جا رہا تھا۔

سول ڈیفنس ٹیم نے تینوں مقامات کو موقع پر ہی سربمہر (سیل) کر دیا اور برآمد ہونے والے خطرناک آتش گیر مواد کو تلف کر دیا۔ مزید برآں ایک مالکانہ جگہ کے مالک کے خلاف تھانہ صدر فیصل آباد میں دفعہ 4/5 ایکسپلوزو سبسٹنس ایکٹ 1908ء کے تحت مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مذکورہ افراد رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر آتش گیر مواد تیار کرنے میں ملوث تھے، جو کہ کسی بھی وقت بڑے جانی و مالی نقصان اور سنگین سانحے کا سبب بن سکتا تھا۔

Post Bottom Ad Panel