Post Main Ad Panel
Read in English پٹواری پر تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

پٹواری پر تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

31 ویوز

فیصل آباد: 11 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے سرکاری ڈیوٹی کے دوران پٹواری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے من چاہی ونڈہ جات (زمین کی تقسیم) نہ کرنے پر رفاقت پٹواری پر تشدد کیا اور سرکاری کام میں مداخلت کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ مظفر علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان شہباز، محمد خالق، گہلا اور ذوالفقار کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور شہریوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون شکنوں اور ضوابط پر اثر انداز ہونے کے لیے تشدد کا راستہ اپنانے والوں کے خلاف بلابلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel