Post Main Ad Panel
Read in English شہباز چوک کی تزئین و آرائش کے کام تیزی سے جاری، شہر کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم ہیں: ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک

شہباز چوک کی تزئین و آرائش کے کام تیزی سے جاری، شہر کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم ہیں: ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک

18 ویوز

26 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی خصوصی ہدایات پر شہباز چوک میں تزئین و آرائش اور بیوٹیفکیشن کے کام تیزی سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شروع کیے گئے ان اقدامات کا بنیادی مقصد شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرنا اور شہریوں کو بہتر اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوامی سائٹس کی بحالی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

Post Bottom Ad Panel