فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عثمان غنی کی ہدایت و زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے ستیانہ روڈ، سلیمی چوک اور ٹول ٹیکس چوک میں قائم غیر قانونی تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔
میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان ضبط کر کے کارپوریشن کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ ٹول ٹیکس چوک میں تجاوزات کی سنگین خلاف ورزی پر 6 دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر عثمان غنی نے جاری آپریشن کے دوران روڈ پر زیرِ تعمیر دکانوں کے قانونی نقشے اور منظوری کے دستاویزات بھی چیک کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر تجاوزات اور بغیر منظوری تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔