Post Main Ad Panel
Read in English جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر رشوت لینے والا میونسپل کارپوریشن کا نائب قاصد اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر رشوت لینے والا میونسپل کارپوریشن کا نائب قاصد اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

30 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — اینٹی کرپشن فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ایک نائب قاصد کو خود کو جعلی بلڈنگ انسپکٹر ظاہر کر کے شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم اعجاز احمد نے خود کو بلڈنگ انسپکٹر ظاہر کر کے شہری محمد رزاق سے زیرِ تعمیر مکان کا نقشہ منظور کروانے کے عوض رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

سرکل آفیسر راشد محمود نے مجسٹریٹ دفعہ 30 محسن سلیم کی نگرانی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کے دوران ملزم اعجاز احمد کو 25 ہزار روپے مبینہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 56/2026 درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel