Post Main Ad Panel
Read in English ملتان میں معصوم بچے کو گاڑی تلے کچلنے والا فرار ملزم توقیر نذیر سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

ملتان میں معصوم بچے کو گاڑی تلے کچلنے والا فرار ملزم توقیر نذیر سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

38 ویوز

بہاولپور: 21 اکتوبر(ڈیجیٹل اطلاع) ملتان میں معصوم بچے کو گاڑی کے نیچے کچلنے والا سفاک ملزم کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) بہاولپور کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

ترجمان سی سی ڈی پنجاب کے مطابق ملزم توقیر نذیر نے گزشتہ روز ملتان میں ایک معصوم یتیم بچے وسیم عباس کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کر دیا تھا اور گزشتہ رات سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔

سی سی ڈی سٹی سرکل بہاولپور کی ٹیم نے دورانِ گشت موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے رکنے کی بجائے سی سی ڈی ٹیم پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ اور جوابی کارروائی کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت بعد ازاں فرار ملزم توقیر نذیر کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے بعد ہلاک ملزم کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تعاقب کر رہی ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel