فیصل آباد — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد کے علاقے فیکٹری ایریا میں 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کامران اور احتشام نے گلی میں کھیلتی ہوئی 5 سالہ بچی ملائکہ کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر محمد ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کامران اور احتشام کو گرفتار کر لیا۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش مکمل میرٹ پر کی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔